حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے صیہونیوں کی جانب سے اسلامی مقدسات کی بے حرمتی اور قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار صیہونی حکومت کے اقدامات پر خاموشی برتنے والے مغربی ممالک کو قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا: مساجد پر صیہونیوں کے وحشیانہ حملے، قران کریم کی بے حرمتی، مکانات کی مسماری، روزانہ کی بنیادوں پر بچوں اور بے گناہ عورتوں اور عوام کا قتل عام صیہونی ریاست کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ یہ ناجائز حکومت کسی قسم کے قانون اور ضابطے کی پابند نہیں ہے۔
وزارت خارجہ ایران کے ترجمان نے مزید کہا: اس قسم کے صیہونی اقدامات پر مغربی ممالک کی خاموشی نے صیہونی حکومت کو اس کے وحشیانہ اقدامات میں اور زیادہ گستاخ بنا دیا ہے۔